10 نومبر 2015 - 10:47
اب سعودی فوجی یمنی جوانوں سے اپنے جان بچانے کے لئے فرار کررہیں ہیں

یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے جیزان، عسیر اور نجران میں سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اڈوں پر یمنی جوانوں کے حملےرپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے "القرن"، "العین" اور "جبل الدود" فوجی اڈوں اور المنتزہ چھاؤنی نیز الکبری کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سعودی فوجی اپنی جان بچانے کے لئے فرار کر گئے-

یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں "بن یالین" اور "الشبکہ" چھاؤنیوں کو بھی نشانہ بنایا اور کیٹوشا میزائل فائر کئے- ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کئی سعودی فوجی زخمی ہو گئے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169